شہبازشریف کا رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان کے بھائی نوید عالم خان اورپنجاب ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسراقبال سندھو کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

شہبازشریف کا رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان کے بھائی نوید عالم خان اورپنجاب ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان، جسٹس شاہد مبین کے بھا ئی اور سینئر صحافی گوہر بٹ کے بہنوئی نوید عالم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دوسری طرفوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسراقبال سندھو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار افسوس

مزید : صفحہ آخر