حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری20فیصد کمی کرے، میاں سلیم

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری20فیصد کمی کرے، میاں سلیم

  

لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں مگر حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کاخون نچوڑنے میں لگی ہے ،حکومت آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنانے کا سلسلہ بند کرے ۔یہ بات انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے بعد ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ دو ماہ پہلے 49 ڈالر فی بیرل پٹرول آئٹم کے ریٹ آج37 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکے ہیں لیکن اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو فوری طور پر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا جاتا ہے لیکن جب عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو عوام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے حکومت آنکھیں موند لیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی ہونے کے باوجود عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرے جس سے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور تاجر برادری سمیت عوام الناس تک ثمرات پہنچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی ضروریات کی35فیصدپٹرولیم مصنوعات ہمارے اپنے ملک سے نکلتی ہیں جس کا ریلیف آج تک عوام کو نہیں دیا گیا ۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ آخر -