اظہر اقبال حسن جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

اظہر اقبال حسن جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اظہر اقبال حسن کو جماعت اسلامی پاکستان کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے ۔اظہر اقبال حسن پلاننگ، افرادی قوت میں اضافے ، تربیتی ورکشاپس ، ورکنگ گروپس کی تشکیل ، پروفیشنل شعبوں میں موثر کام،جماعت اسلامی یوتھ ونگ اور اسلامی پاکستان و خوشحال پاکستان کے حوالے سے رابطہ عوام کے امور انجام دیں گے۔اظہر اقبال حسن نے منصورہ میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں حلف لیکر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ قبل ازیں اظہر اقبال حسن صوبہ پنجاب کے نائب امیر اور سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری ادا کرتے رہے ہیں ۔زراعت میں ایم فل کا امتحان پاس کیا ، اس دوران پاکستان کے طلبہ کی سب سے بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے ۔ یورپی افریقی ممالک ، مشرق وسطی، مشرق بعید کے 21 ملکوں میں دعوتی و پروفیشنل کانفرنسوں اور سیمینارز میں بھی شرکت کی ۔

اظہر اقبال حسن

مزید : صفحہ آخر