بنوں میں کالعدم تنظیم کے دو بھتہ خور گرفتار

بنوں میں کالعدم تنظیم کے دو بھتہ خور گرفتار

بنوں(نمائندہ پاکستان)کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ شدت پسند گرفتار کرکے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور سیمیں بر آمد، نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا سپیشل پولیس یونٹ بنوں ریجن بنوں کو بھتہ خوری اور بم دھماکے کے مقدمے میں مطلوب کاشف ولد عمر گل سکنہ حسن خیل خیراکی اور حضرت علی ولد مراد علی سکنہ وولن ملز بنوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران دھر لیا گیا ان کے قبضہ سے بھتہ خوری میں استعمال ہو نے والے موبائل فون اور سمیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ دونوں ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کئے گئے ہیں جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ سپیشل پولیس یونٹ کے مطابق دونوں بھتہ خور ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول