پاکستان میں18سال بعدمردم شماری مارچ2016 ء میں شروع ہو گی

پاکستان میں18سال بعدمردم شماری مارچ2016 ء میں شروع ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں مردم شماری تین ماہ بعد مارچ2016 ء میں شروع ہو گی ۔پاکستان میں 18سال کے طویل عرصے بعد مردم شماری ہورہی ہے ،اس ضمن میں51کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جلد مردم شماری کمشنرز بھی تعینات کردئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اٹھارہ سال بعد ہونے والی مردم شماری کے لئے مجموعی طور پر 14ارب50کروڑدو لاکھ پچاس ہزار سول عملہ اور تقریباًاتنی ہی تعداد میں فوج کے جوان درکار ہوں گے ۔علاوہ ازیں مردم شماری کے دوران گھریلو ڈیٹا جع کرانے کے لئے اقوام متحدہ کی ڈونر ایجنسی برائے پاپولیشن فنڈ سے چار کروڑ بیس لاکھ آئی سی آرفارمز حاصل کئے گئے ہیں جبکہ بیورو شماریات نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ کو پریزنٹیشن بھی دیدی ہے ۔

مردم شماری

مزید : صفحہ آخر