عباس ڈوگر ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ رات گئے درج

عباس ڈوگر ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ رات گئے درج

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے نومنتخب یو سی چیئرمین ملک محمد عباس ڈوگر ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ رات گئے اس کے بھائی ملک جمشید ڈوگر کی رپورٹ پر درج کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ ملزم کامران، اس کے چچا نذیر احمد ڈوگر اور تین ساتھیوں ندیم، شاہ رخ اورقمر شہزاد کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ 7کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مقتول عباس ڈوگر کے قتل کی پلاننگ ملک نذیر ڈوگر نے منگل کے روز دن 11بجے اپنی حویلی میں بیٹھ کر لی جبکہ اسکے بھتیجے کامران نے ملک عباس ڈوگر کو اوراسکے بھانجھے ندیم نے زخمی ہونیوالے نوجوان شاہد عتیق کو گولیاں ماریں،اور ملک نذیر ڈوگر کے بیٹے شاہ رخ نے ہوائی فائرنگ کر کے خون و ہراس پھیلایا۔

مقدمہ

مزید : صفحہ آخر