ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کاعباس ڈوگر ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان ،سول سوسائٹی کا بھی شدید احتجاج

ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کاعباس ڈوگر ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کیخلاف آج ہڑتال کا ...

شیخوپورہ(بیو رورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ نے ممبربار کونسل اور نومنتخب چیئرمین ملک عباس علی ڈوگر ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اس واقعہ کے خلاف احتجاج کریں گے ، صدر بار خالد رشید ملک ایڈووکیٹ نے اس قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے آئے روز دن دیہاڑے قتل پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کے چہرے پر بدنما داغ ہے، پولیس عوام کو تحفظ اور انصاف دینے کی بجائے حکومتی جماعت کا سیاسی ونگ بنی ہوئی ہے ، سینئر ممبر بار کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔دوسری طرف عباس ڈوگر ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شیخوپورہ کی معروف سیاسی ، سماجی ،مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹیز اور وکلاء برادری کے نمائندوں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ، چوہدری سعید ورک، کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، چوہدری شفقت علی، چوہدری مشتاق ورک آف کلہ، ابوبکر مشتاق ورک ، ملک احمد خان اعوان، محمد عارف رامے ،پیر سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری عارف حسین ورک، ملک خادم حسین، ملک سمیع اللہ بلوچ، رانا عبدالسمیع خان، انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ، کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد اقبال گوپے راء،ملک جاوید اکبر ڈوگر و دیگر نے کہا ہے کہ ملک عباس ڈوگر ایڈووکیٹ کے قتل کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وہ ایک سینئر قانون دان ہی نہیں ایک اچھے سیاسی رہنما اور عوام دوست شخصیت تھے، وہ جمہوری اقدار کے داعی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے تھے ، ہمار امطالبہ ہے کہ ان کے قاتلوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے تاکہ آئندہ ایسی جارحانہ مذموم کاروائیوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

ہڑتال

مزید : صفحہ آخر


loading...