حج 2016 ء پاکستان کو دو لاکھ کا کوٹہملنے کا امکان 20 فیصد کٹوتی بھی ختم کرنیکا فیصلہ

حج 2016 ء پاکستان کو دو لاکھ کا کوٹہملنے کا امکان 20 فیصد کٹوتی بھی ختم کرنیکا ...

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2016ء پاکستان کو دولاکھ کا حج کوٹہ ملنے کا امکان ،3سال سے کی جانے والی 20فیصد کٹوتی بھی ختم کرنے کا فیصلہ،آبادی کے تناسب سے 20ہزار کا اضافی کوٹہ دینے کے سعودی حکومت نے عندیہ دے دیا 20ہزار کا اضافی کوٹہ آدھا سرکاری سکیم اور آدھا پرائیویٹ سکیم کو دے دیا جائے ،پرائیویٹ سکیم کو ملنے والے 10ہزار میں سے 5ہزار نئے ٹورز اپریٹر کو دے دیا جائے اور5ہزار حج کوٹہ 50کوٹہ والوں کا بڑھا کر 100 کر دیا جائے باقی کمپنیوں کی 3سال کی جانے والی 20فیصد کٹوتی بحال کر دی جائے نئے ٹورز اپریٹر کو کوٹہ دینے کا کرائی ٹیریا 2005ء والا رکھا جائے سکیورٹی کے نظام کو نذانے اور سفارش سے پاک کرتے ہوئے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دیا جائے سینئر حج آرگنائزر نے تجویز پیش کر دی،روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ حرم کی توسیع کی وجہ سے کاٹا گیا پاکستانی حج کوٹہ2016ء میں حرم کی توسیع مکمل ہونے کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تین سال سے ہر سال حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست پاکستانی حکومت کی طرف سے سعودی حکومت کو دیے جانے پر سعودی حکومت نے آبادی کے تناسب سے 20ہزار کوٹہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے 2012ء تک پاکستان سے ایک لاکھ 80ہزار افراد حج کے لیے جا رہے تھے 20فیصد کٹوتی کر لی گئی تھی،حج2015ء میں سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں حج کوٹہ برابر تقسیم کیا جا رہا تھاحج2016ء میں بھی 2012ء والی پالیسی جاری رکھے جانے کا امکان ہے البتہ 20ہزار اضافی کوٹہ ملنے پر حج کوٹہ حاصل کرنے والے مافیا نے نظریں مرکوز کر رکھی ہیں وزارت مذہبی امور حج کوٹہ کا پنڈورا بکس کھولنے سے خوف ذدہ تھے کیونکہ گزشتہ حکومت میں حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولے جانے پر وفاقی وزیر مذہبی امور ،سیکرٹری ،ڈی جی حج ،جوائنٹ سیکرٹری حج کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونے پڑے تھے اس لیے وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے دانشور حضرات حج آرگنائزر سے نئے افراد کو کوٹہ دینے کے طریقہ کار پر تجاویز دینے کی درخواست کی تھی جس پر وزارت کو حوصلہ افزا جواب نہیں آیا حج کوٹہ لینے والوں کا دباوٗ چاروں اطراف سے بڑھ رہا ہے وزارت مذہبی امور کے بعض ذمہ داران کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ دوسری کسی وزارت میں جانے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں بعض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے سفارشیں بھی ڈلوائی ہیں کسی وقت بھی جا سکتے ہیں۔

کوٹہ

مزید :

صفحہ آخر -