پنجاب فوڈ تھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری بغیر فوڈ کائسنس کاروبار پر متعدد ہوٹل اور دکانیں سیل

پنجاب فوڈ تھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری بغیر فوڈ کائسنس کاروبار پر متعدد ہوٹل اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی کا حفظان صحت کی خلاف ورزی ،ناقص اشیاء کی فروخت اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی و جہ سے کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کے کاروبار سیل اور بھاری جرمانے عائدکئے گئے۔گزشتہ روز پنجاب فوڈاتھارٹی نے صو بائی دارالحکو مت میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ر اوی ٹاؤن کی ٹیم نے بادامی باغ کے ایریا میں واقع بھٹی چرغہ ہوٹل ،ماشا ء اللہ سوات ہوٹل اور کشمیری ہوٹل کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال،بغیر فو ڈ لائسنس کاروبار کرنے،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال اور ٹوٹے ہوئے فرش کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ دلدار ملک شاپ اورہیرا ملک شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں بسم اللہ جنرل سٹور اور ہجویری جنرل سٹورکو ہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور پراڈکٹس پر لیبلنگ اور تاریخ تنسیخ درج نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ عرفان ملک شاپ کو واشنگ ایریا میں گندگی،مکھیوں کی موجودگی،ہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیاجبکہ بھولا پان شاپ اور راجا پاکستانی پان شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں چونگی امر سدھو کے ایریا میں واقع بسم اللہ نان ٹکی کو کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے،کاؤنٹر نصب نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ نواب کولڈ ڈرنک کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیااسی طرح عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے سلامت پورہ میں واقع شیر ربانی ملک شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ خالد ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،سٹوریج کی خراب صورت حال اور بغیر ڈھکن کوڑے دان استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے ابو بکر روڈ پر واقع داتا ہجویری سٹور ، علی بابا پان شاپ ، مہر جنرل سٹور اورولی بابا پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ اقبال ملک شاپ اور نرالا جوس کارنرکو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیرکام کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں سوڈیوال روڈ پر واقع ٹونی پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔مزید برآں کریم مارکیٹ میں واقع بھائی وڈا پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ گوگا ڈرائی فروٹ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

فوڈاتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -