حوالہ ہنڈی کیس،ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

حوالہ ہنڈی کیس،ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نمبر 2 نے حوالہ ہنڈی کیس میں ملوث ملزم عبدالحمید اور زین العابدین کو14دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ،، جبکہ ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے،،، ملزمان پر الزام ہے کہ اس نے اسٹیٹ بینک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجوائے اور ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچایا تھا جبکہ فاضل عدالت نے مقامی سپاری کمپنی کے مالک جاوید کو بھی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر