سجاول کے قریب کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا

سجاول کے قریب کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا

سجاول(خصوصی نامہ نگار)سجاول کے قریب کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا، رپورٹ کے مطابق منگل کی دوپہر سجاول سے پانچ کلومیٹر دور نودو بارن میں ایک تیزرفتار ٹوڈی کار نے دس سالہ بچے نثار ولد عثمان میمن کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا،جسے فوری طور تعلقہ اسپتال سجاول لایاگیا تاہم جانبر نہ ہوسکا، فوتی بچہ ٹھٹھہ ایک سو تین موری کے رہائشی تھا اور اپنے ننہیال نودو بارن میں آیاہوا تھاکہ حادثہ پیش آگیا، پولیس نے کار کو اپنی تحویل میں لے لیاہے جبکہ لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ،

مزید : کراچی صفحہ آخر