حج کوٹا فروخت کرنیوالے آرگنائرز کیخلاف کارروائی کی جائے ، کوکب اقبال

حج کوٹا فروخت کرنیوالے آرگنائرز کیخلاف کارروائی کی جائے ، کوکب اقبال

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے حج پر جانیوالے حجاج کرام کو حج گروپ آرگنائزرز مہنگا ترین حج پیکج دے رہے ہیں غیر رجسٹرڈ حج آرگنائزرز حج کوٹا خرید کر حاجیوں کو اپنے بنائے ہوئے پیکج دے رہے ہیں۔پرائیویٹ حج کوٹا فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور حج کوٹا فروخت کرنے والے آرگنائزر کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزارت مذہبی اموار پر پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے حج سستاکرنے کیلئے یکساں پیکج رائج کرنے کا نظام واضح کرے یہ بات کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کیپ کے مرکزی دفتر میں حج پیکج پر ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کنزیومر ایسوسی ایشن سندھ کے صدر فرحان حنیف، چیفکواڈنیٹر ہمایوں ستار، سینئر وائس چیئرمین لیگل افیرز جاوید احمد چھتاری ایڈوکیٹ ، سینئر وائس چیئرمین انور عزیز جکارتہ والا بھی موجود تھے۔ کوکب اقبال نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تحت حاجیوں کو لوٹنے کا سلسلہ کئی سالوں سے منظر عام عم پر ہے۔ مختلف V.I.P پیکج جس بہ مشکل تمام عمل ہوتا ہے ، رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ حج گروپ آرگنائزرز کھلے عام فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف بینکس عمرہ اور حج آسان قستوں پر کرانے کے اپنے صارفین کوراغب کرتے ہیں جبکہ وہ اپنے ہی نامزد کردہ ٹریول ایجنٹ کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے بنکوں نے اپنے فارم پر تحریر کیا ہوتا ہے کہ کسٹمرز پیکج اپنی ضرورت اور ٹریول ایجنٹ کی ساکھ دیکر منتخب کریں جبکہ بینک پیکجزز کی تمام تر ذمہ داری ٹریول ایجنٹ پر ڈال دیتا ہے ، کوکب اقبال نے کہا کہ وزارت مذہبی امور تمام بینکوں پر پابندی عائد کر ئے کیونکہ کوئی بھی بینک پرائیویٹ حج جب تک وہ رجسٹرڈ نہ ہو کسی بھی صارف/حاجی کو آفر نہیں کرسکتا۔کنزیومر اسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا کہ مختلف شہروں اور دیہاتوں میں عمرہ اور حج کے سیزن میں جعلی ٹریول ایجنٹ اپنی دوکانیں سجا کر بیٹھ جاتے ہیں اور وہ معصوم لوگوں کو جھانسا دے کے رقم بٹور کر دوکانیں بند کر کے بھاگ جاتے ہیں۔ وزارت مذہبی اموار اس سلسلے میں صارفین کی آگاہی کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے باقاعدہ مہم کا آغاز کرے اس سلسلے کوروکنے کیلئے وزارت مذہبی امور مختلف شہروں میں ٹاسک فورس تشکیل دے تاکہ مذہبی فرائض کی انجام دی پر جانے والے صارفین لوٹنے سے محفوظ رہے سکیں۔ کوکب اقبال نے کہا کہ پرائیویٹ حج آرگنائزز کی بطور ضمانت بینک گارنٹی لی جائے ۔اور تمام پرائیویٹ حج آرگنائزز کو پابند کیا جائے کہ وہ لی تمام حاجیوں سے تصدیق کردیں کے اُن کے دیئے ہوئے پیکج سے وہ مطمئن ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے حج آرگنائزز حج پر جانے سے پہلے کوئی تربیتی نشست نہیں کرتے جسکی وجہ سے حاجیوں کو مذہبی امور کی انجام دیہی مشکل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج کو سستا کر کے سرکاری حج کے برابر لایا جائے، تاکہ سرکاری کوٹا میں رہ جانے والے لوگ آسانی سے حج کی ادائیگی کرسکیں۔ کوکب اقبال نے وزارت مذہبی امور کے وفاق وزیر سردار محمد یوسف سے کہا کہ 740 حج گروپ آرگنائزر کی تعداد بڑھا کر کم ازم کم 3000 ہزار کی جائے تاکہ پرائیویٹ حج کوٹا فروخت کرنے کا عمل ختم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ دوراحج پاکستانی حاجیوں کو ٹرانسپورٹ کی ناقص سہولت دے جاتی ہے۔برسوں پر انی بسیں استعمال کی جاتی ہیں جسکی وجہ سے کبھی بس کا ٹائر پھٹ جاتا ہے یا پھر بس راستے میں خراب ہوجاتی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور سوسعودی حکومت سے بات کرے تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔کوکب اقبال نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے حج امور کی دیکھ بھال کرنے کیلئے جو رضا کاربھیجے جاتے ہیں انہیں مکمل معلومات اور اپنے فرائض کی بہتر انجام دیہی کے بارے میں کم ازکم دو ماہ کی تربیت دینی چائیے تاکہ وہ حجاج کی بہترر ہنمائی کرسکیں، انہوں نے کہا کہ حج اورعمرہ کے دنوں میں قومی ائر لائن سمیت غیر ملکی ائیر لائنز کرایوں میں حد درجہ اضافہ کرتی ہیں جبکہ بوجھ حاجیوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور وہ مالی پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔اس سلسلے میں وزارت مذہبی اموار پالیسی بنائے تاکہ حاجیوں اور زائدین عمرہ کو سہولتیں میسر آسکیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -