عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر پاکستانی فوٹوگرافرز کی تصاویری نمائش

عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر پاکستانی فوٹوگرافرز کی تصاویری نمائش

  

پیرس(نمائندہ خصوصی)عالمی ماحولیاتی کانفرنس 2015جو کہ پیر س کے ایک شاندار ہوٹل پینن سولا میں جاری ہے کانفرنس میں پاکستانی فوٹو گرافر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی فوٹو گرافری کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح وفاقی وزیر ماحولیات وہیومن رائٹس زاہد حامد نے کیا اور فوٹو گرافرز کے فن کی داد دی اور کتاب میں اپنے تاثرات لکھے، بعد ازاں سفیر پاکستان غالب اقبال نے بھی نمائش کا معائنہ کیا اور فوٹو گرافرز کے عمدہ کام کی تعریف کی ہوٹل میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے موقع کی مناسبت سے پیش کی گئی نمائش کو سراہا انکا کہنا تھا کہ فوٹو گرافرز کی ماحولیات پر کی گئی کوشش سے یقیناًبین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -