اتحاد ٹاؤن،پولیس نے 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

اتحاد ٹاؤن،پولیس نے 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خیبر چوک کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2ملزمان زخمی ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ادھر پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -