وسیم اختر کے خلاف مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی

وسیم اختر کے خلاف مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے درخواست دائر کی تھی میرے خلاف تھانہ سپر ہائی وے میں غداری کا مقدمہ درج کیا جس میں کہا گیا ہے میں نے ٹی وی شوز میں عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا ہے جو کہ بے بنیاد اور غلط ہے مقدمہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں ہوئی جہاں وسیم اختر کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 19جنوری تک ملتوی کردی ہے

مزید :

کراچی صفحہ آخر -