فیاض الحسن شاہ ایڈووکیٹ قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دودن کی توسیع
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انصاف لائرز ونگ کے عہدیدار فیاض الحسن شاہ ایڈووکیٹ قتل کیس میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی گئی ہے ، گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں انسداد دہشتگردی فورس نے تھانہ صادق آباد میں انصاف لائرز فورم کے عہدیدار فیاض الحسن شاہ ایڈووکیٹ کو دو بھانجوں سمیت قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث قدیر ولد محمد فرید کو پیش کرکے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہورہاہے تاہم ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر فاضل عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ، واضح رہے ملزم مقتول وکیل کا کچہری میں منشی تھا۔تھا نہ صا دق آبا د پو لیس نے ملز م کو گر فتا رکیا تھا جبکہ سی ٹی ڈی ملز م سے تفتیش کر رہی ہے ۔