کراچی ،نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری

کراچی ،نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین منگل کو دوسرے روزبھی سراپا احتجاج بنے رہے۔ ہیڈ آفس میں ائیر لیگ سمیت تمام یونیئنز نے متحد ہوکر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔اٹھارہ ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، ملازمین کا کہنا تھا کہ رات راتوں کیے جانے والے فیصلے کسی حال میں قبول نہیں کریں گے ،صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے کالے قانون کا نفاذ نہیں ہونے دیں گے۔سرکاری ادارے کی نجکاری چند افراد کے مفاد کیلئے قوم سے غداری کے مترادف ہے،جنرل سیکریٹری ایئرلیگ نے حکومت وقت کا آمرانہ فیصلہ مسترد کردیا۔ملازمیں کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کی واپسی تک مذاکرات کی کوئی پیشکش قبول نہیں کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...