ٹریفک اصولوں پر چل کر اپنی اوردوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے،ڈی ایس پی ٹریفک اٹک

ٹریفک اصولوں پر چل کر اپنی اوردوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے،ڈی ایس پی ...

اٹک(کامرہ کینٹ)ٹریفک کے اصولوں کی پاسداری نہ صرف محفوظ سفر بلکہ اپنی اور دوسرے افراد کی جانوں کے تحفظ کی بھی ضامن ہے،ڈی ایس پی ٹریفک اٹک چوہدری یوسف شاہد۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے اراکین سے بات چیت کیا موٹر سائیکل سوار افراد کو ہدایت کی کہ وہ دوران سفر ہیلمٹ استعمال کریں، تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے مکمل پرہیز کریں، ٹریفک سنگل کی پابندی کریں ، دو سے زائد افراد کو بٹھانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے موٹر گاڑیاں چلانے والے افراد کوہدایت کی کہ وہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ سے اجتناب کریں ، گاڑیوں کی بریکس اور انڈیکیٹر کو مکمل فعال رکھیں، اپنی سائیڈ پر ڈرائیونگ کریں ، تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ سے اجتناب کریں ، پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیورز اووسپیڈنگ، اوولودنگ اور بغیر لائسنس و پرمٹ گاڑی چلانے سے مکمل پرہیز کریں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر