ضلع کونسل اٹک کا چیئر مین پی ٹی آئی کے اتحاد سے بنے گا،رانا شوکت

ضلع کونسل اٹک کا چیئر مین پی ٹی آئی کے اتحاد سے بنے گا،رانا شوکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان)ضلع کونسل اٹک کا چیئر مین پی ٹی آئی کے اتحاد سے بنے گا،اتحاد کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی اٹک کے سینئر رہنما رانا شوکت علی نے ایگزیکٹیو کمیٹی ا جلاس کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی سطح پر کسی بھی سیاسی پارٹی یا گروپ نے سادہ اکثریت حاصل نہیں کی جبکہ اکثریونین کونسل کے چیئرمین پی ٹی آئی سے ہیں اور جن پارٹی یا گروپ سے پی ٹی آئی اتحاد کرے گی ضلع کونسل چیئرمین منتخب ہوجائے گا اورضلع کونسل چیئرمین کافیصلہ بعد میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔