افغان صوبہ ننگز ہار میں امریکی ڈرون حملہ ، کمانڈرسمیت 11طالبان جنگجوہلاک

افغان صوبہ ننگز ہار میں امریکی ڈرون حملہ ، کمانڈرسمیت 11طالبان جنگجوہلاک

 کابل(آئی این پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت 11 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغا ن میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع کھوگیانی اور شیرزاد میں امریکی ڈرون حملوں میں جنگجوؤ ں کو نشانہ بنایا گیا۔ صوبائی پولیس چیف حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا کہ ڈرون حملے میں طالبان اپنے لیڈر کے ہمراہ مارے گئے۔انکا کہناتھاکہ ضلع چھپرہار میں 5 جنگجو گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ۔کسی بھی واقعے میں شہریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...