کراچی: حفیظ پیرزادہ کے بنگلے پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق

کراچی: حفیظ پیرزادہ کے بنگلے پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔۔ جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروا ئیاں اور مقابلے کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمشید ٹان کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق مقتول سابق وفاقی وزیر حفیظ پیر زادہ کے بنگلے پر تعینات تھا ۔واقعہ کی تفتیش کی جاری ہے ۔دوسر ی جانب بلدیہ اتحاد ٹان میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم یوسف کو گرفتار کر کے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔سہراب گوٹھ پولیس نے کارروا ئی کر کے دو ملزمان رستم اور داد کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان اسٹر ئٹ کی کرائم وارداتوں ملوث ہیں

مزید :

کراچی صفحہ آخر -