ایم کیوایم کے زیراہتمام آج یوم شہداء منایا جائے گا

ایم کیوایم کے زیراہتمام آج یوم شہداء منایا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 9دسمبر 2015ء بروز بدھ کو ’’یوم شہداء ‘‘انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جائے گا ’’ یوم شہداء ‘‘ کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منایاجائے گا ۔ یوم شہداء کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید ، بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا جس میں حق پرست شہداء کے لواحقین ، رابطہ کمیٹی کے ارکان، ،سینیٹرز، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے حق پرست امیدواران بھی شرکت کریں گے ۔ یوم شہداء کے مرکزی اجتماع کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات کے اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر