وقاص شاہ قتل کیس ،سب انسپکٹر دین محمد کا بیان قلمبند

وقاص شاہ قتل کیس ،سب انسپکٹر دین محمد کا بیان قلمبند

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ قتل کیس میں سب انسپکٹر دین محمد کا بیان قلمبند کرلیا،،ایس آئی دین محمد نے اپنے بیان میں عدالت کو آگاہ کیا کہ 11مارچ 2015کو اطلاع ملی کے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر وقاص شاہ کو گولی لگی ہے اطلاع کے بعد آغاء خان اسپتال پہنچے تو پتہ چلا کے قاص شاہ جاں بحق ہوچکا ہے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش وقاص کے بھائی کے سپرد کی ،، عدالت نے پولیس افسر کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...