سیالکوٹ سپورٹس کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے:راجہ ثاقب

سیالکوٹ سپورٹس کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے:راجہ ثاقب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ایکس ایگزیکٹو ممبر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ڈائریکٹر ہوٹل دی راج و نیو مارک انڈسٹری راجہ ثاقب اشفاق نے کہا ہے کہ شہر اقبال سیالکوٹ اپنی تیار کردہ مصنوعات کی بدولت دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے ۔یہاں پر تیار ہونے والا سپورٹس کا سامان اپنی کوالٹی ومعیار کی وجہ اپنی مثال آپ ہے ۔ سیالکوٹ کی صنعتی وکاروباری اہمیت کے پیش نظر یہاں کے نوجوانوں کے کھیلوں کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمارے نوجوانوں میں بے مثال ٹیلنٹ پوشیدہ ہے ۔سیالکوٹ سے بڑے بڑے مایہ ناز کھلاڑیوں نے جنم لیا ہے اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانان کو کھیلوں کے نادر مواقع فراہم کرنے کی خاطر جدید ترین خطوط پر منی سٹیڈیم کی تعمیر جیسے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر آنے سے انکا معیار زندگی بلند ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے جتنے زیادہ میدان آباد ہونگے نوجوانوں میں اتنی ہی کھیلوں کے متعلق دلچسپی بڑھے گی اور شعور بیدار ہوگا ۔