ہاٹ کانفرنس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے،اسفند یار ولی

ہاٹ کانفرنس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے،اسفند یار ولی

اسلام آباد(آن لائن)اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے افغانستان کے بارے میں پانچویں علاقائی کانفرنس کے انعقاد کو خطے کے مستقل امن کیلئے دوررس نتائج کا حامل قرار دیا گیا ہے۔اسفند یا ر ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمسایے کبھی تبدیل نہیں کئے جا سکتے معاملات کو حل کرنے کیلے مثبت سوچ اور فکر کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنا خوش آئند ہے۔غلط فہمیوں کے مستقل خاتمے کیلئے خطے کے ممالک کی اعلی قیادتوں کے باہمی روابط کو مضبوطی سے استوار کیا جاناچاہئے۔ بین الاقوامی معاملات میں اپنے اپنے ممالک کے مفادات کو پہلی ترجیح رکھ کر آذاد اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی میں ایک دوسرے کی خود مختاری کے تحفظ کا یقینی بنانا اور اپنی اپنی سر زمین کو ایک دوسرے کے خلا ف استعمال نہ ہونے دینے کا حتمی فیصلہ کرنا ہو گا

اسفند یار ولی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر