گیپکو میں سرکاری میٹریل کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن اور خوردبرد کا انکشاف

گیپکو میں سرکاری میٹریل کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن اور خوردبرد کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) گیپکو میں سرکاری میٹریل کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور خردبرد کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بھاری کمیشن کے لالچ میں ذمہ دارافسروں نے ناقص میٹریل کی سپلائیوں کو ’’پاس‘‘کرکے کمپنی کوخطرناک حدتک خسارے سے دوچار کردیا ہے جبکہ ہیوی پرچیزنگ کھیپ میں کم تعداد میں میٹریل وصول کرکے باقی مال کوآپس میں بندربانٹ کرلیاجاتا ہے اورریکارڈ میں اس کی فرضی اوربوگس انٹریاں کردی جاتی ہیں ذرائع کے مطابق گیپکوکے حکام ہرسال کروڑوں‘اربوں روپے مالیت سے مزیدترسیلی سسٹم بچھانے ‘سسٹم کی مینٹینس ‘گرڈوں کی اپ گریڈیشن ‘نئے منصوبہ جات ‘نئے کنکشنوں کے اجرا‘ڈسٹری بیوشن‘ٹرانسفارمرز ‘سلورکنڈکٹر‘ کاپر‘کیبلز اوردیگردرجنوں آئٹمزکی مختلف کمپنیوں سے خریداری کرتا ہے اوراس ضمن میں کمپنی سے مال کی وصولی سے قبل ایک انسپکشن ٹیم باقاعدہ تمام میٹریل ومطلوبہ آئٹمز کی مکمل انسپکشن اورکوالٹی چیک کرکے اسے اوکے کرتی ہے مگر پچھلے کئی سالوں سے گیپکومیں بعض بڑی کمپنیوں کے مبینہ گٹھ جوڑسے خریدکردہ کروڑوں کے میٹریل میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیاجاتا ہے جس سے کنڈکٹر سے لے کرٹرانسفارمرز تک بیشتر میٹریل کچھ عرصہ میں ہی ناکارہ ہوناشروع ہوجاتا ہے اورحال ہی میں گیپکوکی جانب سے کروڑوں روپے کے خریدے گئے 3سوپچاس کے وی اے کے ٹرانسفارمرز آؤٹ آف ڈیزائن تھے جس پرخانہ پری کیلئے ان کاڈیزائن بعدمیں منظورکروایاگیا اسی طرح ایل ٹی اورایچ ٹی کے پی سی پول جولوڈ‘ان لوڈنگ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجاتے ہیں جبکہ پرچیز آرڈرنمبر1466کے تحت ٹوکورپی وی سی کیبل جودوران جائنٹ سلور کی بجائے لوہازیادہ ہونے سے ٹو کربے کارہوجاتی ہے جبکہ بڑی تعداد میں خریدے گئے ڈیجیٹیل سنگل اورتھری فیز میٹرز جوکہ سب سٹینڈرزنہیں ہیں اور دوتین ماہ چلنے کے بعد سنگین ٹیکنیکل خرابی کاشکار ہوکرٹھس ہوجاتے ہیں اوران سے ریجنل اوردیگر سٹوز بھرے پڑے ہیں ذرائع کے مطابق گیپکو کے شعبہ آئی سی کے کئی افسران وملازمین کے میٹریل سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے ذاتی اورگہرے مراسم ہیں اوروہ ناقص میٹریل کی وصولی کے علاوہ میٹریل وصولی کی کھیپ میں بڑے پیمانے پرگھپلے کیے جاتے ہیں اور1ہزار نگ والے آرڈرسے 800نگ وصول کرکے 2سوکی رقوم آپس میں تقسیم کرلی جاتی ہے ذرائع کے مطابق گیپکو میں اتنے بڑے پیمانے پرکرپشن‘گھپلوں اورناقص میٹریل کی خریداری اورپاسنگ میں انسپکشن ٹیموں ‘میٹریل مینجمنٹ اورایڈمنسٹریشن کے کئی بڑے افسران اور ملازمین ملوث بتائے جاتے ہیں جوکہ عرصہ دراز سے کمپنیوں کے نمائندوں اورمالکان سے ملی بھگت کرکے وسیع پیمانے پر پہنچائے جانے والے خسارے میں برابر کے شریک ہیں جبکہ میٹریل کی خریداری میں دوران ٹینڈرز ہی دونوں فریقین آپس میں تمام معاملات طے کرکے ایڈوانس کالین دین کرتے ہیں تاہم گیپکو کے بعض اہلکاروں کے مطابق کئی آئٹم میں خرابی پیداہونے سے اسے ناقص قرارنہیں دیاجاسکتا باقی باتیں من گھڑت اوربے بنیادہیں۔
گیپکو/کرپشن