پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہونے والا ملک ہے ،خواجہ آصف

پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہونے والا ملک ہے ،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہونے والا ملک ہے،ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری امن کی کوششوں کو تسلیم کرے جبکہ جرمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلئے بڑے عزم کا اعادہ کیا اور پاک فوج نے امن کیلئے بہت قربانیاں دیں۔ منگل کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جرمن ہم منصب ارسلہ ونڈر لین نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمت کا مظاہر ہ کیا ہے ،عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے،پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کریں۔جرمن کے وزیر دفاع ارسلہ ونڈر لین نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلئے بڑے عزم کا اعادہ کیا اور پاک فوج نے امن کیلئے بہت قربانیاں دیں، عالمی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے
خواجہ آصف