سشما سوراج کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے،خورشید قصوری

سشما سوراج کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے،خورشید قصوری

  

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہاہے کہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے،سشما سوراج سوچ کر آئی ہیں کہ کیا بیان دینا ہے، بہار الیکشن نے بھارتی وزیراعظم کی سوچ کو غلط ثابت کردیا۔ منگل کونجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ بھارت کی پالیسی میں اچانک تبدیلی آئی ہے ،بہار الیکشن نے مودی کی سوچ کو غلط ثابت کیاہے۔انہوں نے کہا کہ سشما سوراج کے پاکستان آنے پر خوش ہوں اور بھارت کی جانب سے یہ انتہائی مثبت اقدام ہے ،سشما سوراج سوچ کر آئی ہیں کہ انہوں نے کیا بیان دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سشما سوراج نے چن چن کر الفاظ استعمال کئے،سشما سوراج کی جگہ کوئی بھی سیکرٹری اسٹیٹ یا اعلیٰ حکام کانفرنس میں شرکت کیلئے آ سکتے تھے مگر سشما سوراج کا خود پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس پیش رفت کو دونوں ملکوں کے وزرائے اعظموں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا نتیجہ کہا جا سکتا ہے

مزید :

ملتان صفحہ اول -