مضبوط معاشرہ ہی کرپشن کے خلاف بھرپورمزاحمت کرسکتا ہے، ممنون حسین

مضبوط معاشرہ ہی کرپشن کے خلاف بھرپورمزاحمت کرسکتا ہے، ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) صدمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اخلاقی طور پر ایک مضبوط معاشرہ ہی کرپشن کے خلاف بھرپورمزاحمت کرسکتا ہے اس مقصد کے لیے ہمیں تزکیہ نفس کی روایات کو زندہ کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں بیرسٹر ظفراللہ کی کتاب ’’مقامات ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کا قیام اسی تہذیبی روایت کا احیاء تھا جس میں علم اورتہذیب نفس کے عظیم تصورات کی کارفرمائی نظر آتی ہے علامہ اقبال نے مسلم تہذیب کو پنپنے کے لیے مسلمانوں کے لئے الگ ملک کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ یہ پس منظر ہماری نگاہوں سے اوجھل نہ ہو اس لیے ہمارے مدرسوں اور درس گاہوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب مل کر علم اور تزکیہ نفس کا امتزاج پیدا کرنے میں اپنا کردارموثر طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب و حکمت کی روایت زندہ ہوگی تو سماج و مادی اعتبار سے ملک ترقی کرے گا۔صدرمملکت ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جس معاشرے کا خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر دین کے احیا ء کے ذریعے ممکن ہے تاکہ اپنے عہد کے مسائل بھی حل کر سکیں اور اللہ کی رضا کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری رہنمائی کے لیے رسالت مآبؐ کی زندگی پاکیزہ مثال ہے۔ مسلم معاشرے کو اپنے آئیڈلز کی جستجو کی تلاش میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدرمملکت نے بیرسٹر ظفراللہ کی کتاب کو تزکیہ نفس کے احیاء کی عظیم روایت قرار دیا