رینجرز اختیارات کی توسیع کا معاملہ ایک دو روز میں حل ہو جائیگا،نثار کھوڑو

رینجرز اختیارات کی توسیع کا معاملہ ایک دو روز میں حل ہو جائیگا،نثار کھوڑو

  

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کی سمری پر تاحال دستخط نہیں ہوئے ۔ رینجرز کے اختیارات کی توسیع کا معاملہ ایک دو روز میں حل ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کراچی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے خلاف نہیں ہے رینجرز کے اختیارات کی توسیع کا معاملہ ایک دو روز میں حل ہو جائے گا ۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع اسمبلی کی منظوری سے ہو گی حکومت کی کوشش تھی کہ کراچی میں امن قائم ہو اور پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے رینجرز کو استعمال کیا گیا ہے ۔ نثار کھیوڑو کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن پرامن کروانے کے لئے رینجرز سے تعاون مانگا تھا شہر کے لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ صورت حال بہتر ہو گئی ہے رینجرز کو ایک سال کے لئے بلایا گیا تھا تاکہ شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو سکے عوام رینجرز کی کارکردگی سے خوش ہیں سندھ کابینہ میں تبدیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ میں تبدیلی کا اختیار سندھ حکومت کے پاس ہے اور سندھ کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے کراچی میں میئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں میئر اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کا آئے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -