پاکستان میں آپریشن سے دہشتگرد ملک میں داخل ہوگئے،افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑرہاہے: افغان صدر

پاکستان میں آپریشن سے دہشتگرد ملک میں داخل ہوگئے،افغانستان خطے کے دیگر ...
پاکستان میں آپریشن سے دہشتگرد ملک میں داخل ہوگئے،افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑرہاہے: افغان صدر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے آئے دہشتگرد افغانستان میں موجود ہیں، امن قائم نہ ہونے کی پہلی وجہ دہشتگرد گروپ ہیں۔افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑرہاہے،پاکستان میں آپریشن سے بھی دہشتگرد بڑی تعداد میں افغانستان آگئے ۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ کانفرنس علاقائی تعاون کیلئے اہم ثابت ہوگی۔ پاکستان کیساتھ حکومتی، سیاسی، سماجی و عوامی سطح پررابطوں کوفروغ دیناچاہتے ہیں۔پاکستان کیساتھ ملٹری ٹوملٹری اورانٹیلی جنس رابطوں کے بھی خواہاں ہیں،دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں،مہاجرین کا معاملہ دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان اور پاکستان نے اپنے بچے کھوئے،ہمارے بچوں کو سکول جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،ہماری خواتین کو شاپنگ پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔تمام مسلح گروہوں کو ہتھیار ڈال کر سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے میکنزم وضع کیا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...