پر امن ہمسائیگی ہمارا مشن،مسلسل امن کیلئے پر امن افغانستان ضروری ہے: وزیر اعظم نواز شریف

پر امن ہمسائیگی ہمارا مشن،مسلسل امن کیلئے پر امن افغانستان ضروری ہے: وزیر ...
پر امن ہمسائیگی ہمارا مشن،مسلسل امن کیلئے پر امن افغانستان ضروری ہے: وزیر اعظم نواز شریف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مہمان ممالک خطے میں امن کیلئے متحد ہونگے،پر امن ہمسائیگی ہی ہمارا مشن ہے،چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔مسلسل امن کیلئے پر امن افغانستان ضروری ہے،افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک خود مختار ملک ہے،عالمی برادری افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرے۔پاکستان اور افغانستان دہشتگردی سے نبرد آزما ہیں،دہشتگردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے، دہشتگردی سے نمٹنا مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،علامہ اقبال نے کہا تھا ایشیا جسم اور افغانستان دل ہے ۔

اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...