اقتصادی ترقی افغانستان میں امن کا راستہ، انڈیا افغانستان تجارت میں پاکستان کا کردار اہم ہوگا: بھارتی وزیر خارجہ

اقتصادی ترقی افغانستان میں امن کا راستہ، انڈیا افغانستان تجارت میں پاکستان ...
اقتصادی ترقی افغانستان میں امن کا راستہ، انڈیا افغانستان تجارت میں پاکستان کا کردار اہم ہوگا: بھارتی وزیر خارجہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں،بھارت افغانستان میں امن کیلئے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ انڈیا افغانستان تجارت میں پاکستان کا کردار اہم ہوگا۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،بھارت افغانستان کی مصنوعات کی ترسیل کیلئے مدد فراہم کررہا ہے۔ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں،افغانستا ن کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں،بھارت اٹاری بارڈر سے افغانستان کے ساتھ تجارت چاہتاہے،بھارت اور افغانستان میں تجارت پر پاکستان کا کردار اہم ہوگا۔

اپنے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہے،دہشتگردی کا جم کر مقابلہ کرنے پر افغان عوام کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں،افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تعریف ہے۔افغانستان کو قبائل سے نہیں دہشتگردوں سے خطرہ ہے،ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ افغانستان کی ذمہ داری ہے،افغانستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

علاقائی ملکوں کو سیاسی تدبر اور پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،2016 میں ہارٹ آف ایشیا کی میزبانی بھارت کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...