این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی

این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی
این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن اور چیئرمین نادرا سے ووٹوں سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلیم خان نے بینچ کے روبرو پیش ہو کر ووٹوں کی منتقلی سے متعلق شواہد فراہم کئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن کمشنر پنجاب، ضلعی الیکشن کمشنر اور ایاز صادق کو نوٹسز جاری کئے جبکہ چیئرمین نادرا سے ووٹوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں اور تمام فریقین سے آئندہ سماعت پر تحریری وضاحت بھی طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔