کراچی میں زلزلہ، گہرائی 10 کلومیٹر زیر سمندر ریکارڈ

کراچی میں زلزلہ، گہرائی 10 کلومیٹر زیر سمندر ریکارڈ
کراچی میں زلزلہ، گہرائی 10 کلومیٹر زیر سمندر ریکارڈ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقوں لانڈھی، ابراہیم حیدری اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سمند کے قریب واقع علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر زیر سمندر تھی جبکہ زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

کراچی -