پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے درمیان چار فریقی مذاکرات شروع

پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے درمیان چار فریقی مذاکرات شروع
پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے درمیان چار فریقی مذاکرات شروع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے درمیان چار فریقی مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف کر رہے ہیں اور افغانستان کے وفد کی قیادت افغان صدر اشرف غنی کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلز بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا اور اس ضمن میں مری میں اجلاس بھی منعقد ہوئے تھے۔ اس وقت ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور چین نے بھی کردار ادا کیا تھا اور یہی وجہ ہے آج یہ چاروں فریق ایک بار پھر امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں