بٹاکلان کنسرٹ ہال پر حملہ آور تیسرے شخص کی شناخت ہو گئی، 23 سالہ فواد سٹراس برگ کا رہائشی تھا

بٹاکلان کنسرٹ ہال پر حملہ آور تیسرے شخص کی شناخت ہو گئی، 23 سالہ فواد سٹراس ...
بٹاکلان کنسرٹ ہال پر حملہ آور تیسرے شخص کی شناخت ہو گئی، 23 سالہ فواد سٹراس برگ کا رہائشی تھا

  

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) بٹاکلان کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے تیسرے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بٹاکلان کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے تیسرے حملہ آور کا نام فواد محمد بتایا گیا ہے جو فرانس کے شہر سٹراس برگ کا شہری تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 23 سالہ نوجوان فواد محمد سال 2013ءکے آخر میں اپنے بھائی اور دوستوں کے ساتھ شام گیاتھا۔ واضح رہے کہ پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال پر حملے سے 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں