حساس ادارے کا چھاپہ ، 3 خواتین سمیت 4 دہشتگرد گرفتار ، خودکش جیکٹس برآمد

حساس ادارے کا چھاپہ ، 3 خواتین سمیت 4 دہشتگرد گرفتار ، خودکش جیکٹس برآمد
حساس ادارے کا چھاپہ ، 3 خواتین سمیت 4 دہشتگرد گرفتار ، خودکش جیکٹس برآمد

  

خوشاب (مانیٹرنگ ڈیسک)حساس ادارے نے خوشاب کے نواحی گاؤں سانب میں چھاپہ مارکر 3 خواتین سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق چھاپہ مختار نامی شخص کے گھر پر مارا گیاجو 4 ماہ قبل ہی خاندان کے ہمراہ وزیرستان سے آیا تھا۔مختار نے خوشاب کے زمینداراختر عباس سے 25 ایکڑ زمین ٹھیکے پر لے رکھی تھی۔ حساس اداروں نے مختار اورخواتین سمیت اس کے تین دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس اوردیگر دھماکہ خیزمواد برآمد ہواہے۔ حساس اداروں نے چاروں دہشتگردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : سرگودھا