امن عمل کیلئے افغان حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل یورپی یونین
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ امن عمل کیلئے افغان حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے،تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے ممالک کی خوشحالی کے لیے اہم ہے۔ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کیلئے باہمی تعاون کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،افغانستان میں ترقی سے پاکستان سمیت خطے میں ترقی ہوگی۔