پی آئی اے نجکاری معاملہ، اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام دیدیئے

پی آئی اے نجکاری معاملہ، اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام دیدیئے
پی آئی اے نجکاری معاملہ، اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام دیدیئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام دیدیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کمیٹی کیلئے اسد عمر اور پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر کا نام دیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ طارق اللہ اور قومی وطن پارٹی کی جانب سے آفتاب احمد پاﺅ کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شیخ رشید جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے غلام احمد بلور کا نام دیا گیا ہے تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے ابھی تک کوئی نام سامنے نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر مشاورت کر کے سفارشات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بھی ملاقات کرے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...