کرپشن کیخلاف اقدامات میں سات ججز کو برطرف کیا :چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف اقدامات میں سات ججز کو برطرف کیا ۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب نے کہا کہ عدالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں،صوبے میں انصاف کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے،کرپشن کیخلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے سات ججز کو برطرف کیا ہے۔