پاک چین اقتصادی راہداری چینی صدر کا پاکستانی قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

پاک چین اقتصادی راہداری چینی صدر کا پاکستانی قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے: ...
پاک چین اقتصادی راہداری چینی صدر کا پاکستانی قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری چینی صدر کاپاکستانی قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا عکاس ہے اور یہ سرمایہ کاری چینی صدر کی جانب سے پاکستانی قوم کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 46 بلین ڈالر کے منصوبے کا 70 فیصد حصہ توانائی منصوبوں کیلئے مختص ہے اور اگر تعمیر و ترقی کے اس منصوبے میں کوئی اور رکاوٹ نہ ڈالی گئی تو بہت جلد 6 سے 7 ہزار میگاواٹ واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جو ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دے گی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں