پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ایئر پورٹ پر ملازمین کا احتجاج

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ایئر پورٹ پر ملازمین کا احتجاج
پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ایئر پورٹ پر ملازمین کا احتجاج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرپی آئی اے ملازمین نے احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجکاری کے خلاف احتجاج میں تمام تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ملازمین نے احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے ٹکٹ مسافروں کی پہنچ سے دور ہوجائیں گے، قومی ایئر لائن کی نجکاری کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، جب تک نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : لاہور