افسر کی خلاف ضابطہ اینٹی کرپشن میں تعیناتی ‘سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی غیر مشروط معافی مسترد کر دی

افسر کی خلاف ضابطہ اینٹی کرپشن میں تعیناتی ‘سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی غیر ...
افسر کی خلاف ضابطہ اینٹی کرپشن میں تعیناتی ‘سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی غیر مشروط معافی مسترد کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے افسر کی خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن پر اینٹی کرپشن میں تعیناتی کے معاملے پر آئی جی سندھ کی غیر مشروط معافی مسترد کر دی ہے ۔92نیوز کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئی جی سندھ کو سول سروس قانون کا علم نہیں تو یونیفارم اتار دیں، آئی جی سندھ جواب دیں کہ 16ویں گریڈ کا افسر ایک سال میں 18گریڈ میں کیسے پہنچا ،آئی جی سندھ کیخلاف آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ممتاز علی شاہ اوراے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ نعیم شیخ کے خلاف بھی فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -