ڈاکٹرعاصم کے نیب ریفرنس سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت

ڈاکٹرعاصم کے نیب ریفرنس سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت
ڈاکٹرعاصم کے نیب ریفرنس سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹرعاصم کے نیب ریفرنس سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت،عدالت نے ڈی جی نیب اور دیگر کو 17 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق درخواست ضمانت ڈاکٹرعاصم کی جانب سے دائر کی گئی ۔جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب آرڈیننس سیکشن 24 کے تحت کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو کہ آئین کے آرٹیکل 10اے کی خلاف ورزی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب اوردیگرکو17دسمبرتک کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مزید :

کراچی -