لاہور ایئرپورٹ پر سونا اور غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو خواتین گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پر سونا اور غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو خواتین ...
لاہور ایئرپورٹ پر سونا اور غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو خواتین گرفتار

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ایئرپورٹ  پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سونا اور غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کاکہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پرسعدیہ اور لبنا نامی دو خواتین کوسرچ کاؤنٹر پر گرفتار کیا گیا  ، دونوں خواتین لاہور کی رہائشی ہیں اور انہیں 100تولہ سونا اور 40ہزار امریکی ڈالرزسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے ان خواتین کا تعلق کسی گروہ سے ہے یا نہیں ابتدائی طور پر یہ بات کہنا قبل از وقت ہو گی ۔

مزید :

لاہور -