این اے125 مبینہ دھاندلی کیس، 24 گمشدہ فارم 14 کی نقول عدالت میں پیش

این اے125 مبینہ دھاندلی کیس، 24 گمشدہ فارم 14 کی نقول عدالت میں پیش
این اے125 مبینہ دھاندلی کیس، 24 گمشدہ فارم 14 کی نقول عدالت میں پیش

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس میں درخواست گزار کے وکیل نے 24 گمشدہ فارم 14 کی نقول پیش کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے استفسار کیا کہ کیا کیا فارم 14 کی گمشدگی کا پتہ چلا؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ فارم 14 کی گمشدگی کا معاملہ ٹریبونل نہیں اٹھایا گیا تاہم گمشدہ فارم 14 کی نقول حاصل کر لی ہیں۔ انہوں نے 24 گمشدہ فارم 14 کی نقول عدالت میں پیش کر دیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -