مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات میں رکاوٹ ہے: خورشید شاہ

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات میں رکاوٹ ہے: خورشید شاہ
مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات میں رکاوٹ ہے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات میں رکاوٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان بہترین تعلقات ہونے چاہئیں لیکن مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان اچھے تعلقات میں رکاوٹ ہے۔

بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ مضبوط پاکستان اس کیلئے بہتر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان افغانستان اور بھارت کے آپس میں اچھے تعلقات ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔