کیلیفورنیا فائرنگ، امریکی مسلمانوں نے 2 دن میں متاثرین کیلئے 30ہزار ڈالر جمع کرلیے

کیلیفورنیا فائرنگ، امریکی مسلمانوں نے 2 دن میں متاثرین کیلئے 30ہزار ڈالر جمع ...
کیلیفورنیا فائرنگ، امریکی مسلمانوں نے 2 دن میں متاثرین کیلئے 30ہزار ڈالر جمع کرلیے

  


واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی مسلمانوں نے کیلیفورنیا فائرنگ کے متاثرین کیلئے 2 دن میں 30 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی ہے،اس  مہم کا مقصد پچاس ہزار ڈالر تک کی رقم جمع کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکن اسلامک کونسل کے زیراہتمام چلائی گئی اس مہم کے ذریعے جمع ہونیوالی رقم سان برنارڈینو کے 14متاثرین کے اہلخانہ میں تقسیم کی جائیگی۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے شہر سین برنارڈینو کے علاقے واٹرمین ایونیو میں دو مسلح افراد کی معذوروں کے بحالی کے مرکز پر فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...