بھارت میں حجام کا کام کرنیوالے مسلمان نوجوان نے اردو میں پی ایچ ڈی کرلی

بھارت میں حجام کا کام کرنیوالے مسلمان نوجوان نے اردو میں پی ایچ ڈی کرلی
بھارت میں حجام کا کام کرنیوالے مسلمان نوجوان نے اردو میں پی ایچ ڈی کرلی

  

رانچی (ویب ڈیسک) بھارت میں حجام کا کام کرنیوالے مسلمان نوجوان نے اردو میں پی ایچ ڈی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر رانچی میں سڑک کنارے حجام کی دکان چلانے والے اشرف حسین نے اردو میں پی ایچ ڈی کرلی۔ا شرف حسین شیو اور بال بنوانے والوں کو مرزا غالب کے شعر بھی سناتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اشرف حسین کو بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا تاہم مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کم عمری میں ہی اسے حجام بننا پڑا۔ اشرف حسین نے 1987ءمیں میٹرک کیا جس کے بعد وہ اس جگہ پر دکان چلارہا ہے۔ کام کرتے ہوئے اس نے رانچی یونیورسٹی سے اردو ارب میں پی ایچ ڈی کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -